نئی دہلی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )تاریخی پیرس معاہدے کو لاگو کئے جانے کی راہ ہموار کرتے ہوئے حکومت نے اس تجویز کو آج منظوری دے دی۔اسے دو اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش پر رسمی شکل دی جائے گی۔کابینہ نے یہ منظوری اس وقت دی جب کچھ دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اقدام کے بارے میں اعلان کیا تھا۔اس سے عالمی حرارت کو کنٹرول کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کو نافذ کرنے میں رفتار ملے گی۔مرکزی پرکاش جاؤڑیکر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہندوستان ان اہم ممالک میں ایک ہو گا جو تاریخی پیرس معاہدے کو لاگو کرنے میں معاون کردار ادا کرے گا۔جاؤڑیکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آج مرکزی کابینہ نے پیرس معاہدے کی منظوری کی منظوری دے دی، جو تاریخی فیصلہ ہے۔منظوری کے ساتھ ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہو گا جو پیرس معاہدے کو نافذ کرانے میں مددگار ہوں گے۔یہ فیصلہ ہندوستان کی حساس قیادت کو اجاگر کرے گا، جو ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی انصاف کے عالمی ہدف کے تئیں وقف ہے۔جاؤڑیکر نے کہا کہ پیرس معاہدے کے نافذ ہونے کی دو شرائط ہیں۔معاہدہ تب لاگو ہوگا جب اسے کم از کم 55ممالک منظور کرتے ہیں جو عالمی گرین ہاؤس گیس کا 55فیصد سے خارج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب تک 61ممالک نے معاہدے کی توثیق کی ہے، لیکن معاہدے کی منظوری کے ہندوستان کے اقدامات سے کل اخراج 51.89فیصد پر آ جائے گا۔جاؤڑیکر نے کہاکہ ہندوستان کے دباؤ کی وجہ سے اب دنیا معاہدے کو جلد منظوری دے گی۔یہ انسانیت کے لئے ناقابل واپسی کارروائی ہو گی۔درجہ حرارت میں اضافہ کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کی مشترکہ قرارداد ہے،اب وہ ہدف حاصل کرنے کے قابل ہے۔